ایکنا نیوز- صیہونی حکومت کے ملک پر حملے اور اندرون و بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کے پیش نظر، حالیہ دنوں میں بیت اللہ کے حجاج کی واپسی میں مشکلات پیش آئی ہیں، جس کے ازالے کے لیے گزشتہ روز سے حکام نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
اسی تناظر میں، قرآنی کاروان نور کے اراکین، جو حج کے ایام میں ثقافتی اور قرآنی پروگراموں کے انعقاد کے مقصد سے سرزمین وحی میں بھیجے گئے تھے، بھی انہی حالات کے تابع ہیں، اور ان کی واپسی بھی موجودہ صورتِ حال سے مشروط ہو گئی ہے۔
سید محمد ہادی قاسمی، جو حج ۱۴۰۴ کے لیے بھیجے گئے تواشیح گروہ نور کے سربراہ ہیں، نے خبر رساں ایجنسی "ایکنا" کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے قرآنی کاروان نور کے اراکین کی موجودہ صورت حال اور وطن واپسی کے وقت کے بارے میں کہا: اگرچہ زائرین کی واپسی کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی اسی ہفتے کی گئی تھی، لیکن خاص حالات اور پروگراموں کی کثرت کے سبب کاروان کے اراکین ابھی تک مکہ اور مدینہ میں وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے قرآنی کاروان نور کی واپسی کے وقت کے حوالے سے کہا: فی الحال زائرین کی زمینی واپسی کے لیے عرعر ایئرپورٹ کے ذریعے عراق اور پھر ایران جانے کے پروگرام بنائے جا رہے ہیں۔ چونکہ کاروان کا عملی پروگرام ہفتے کے آخر تک طے شدہ ہے، اس لیے کم از کم ہفتے کے اختتام تک ہم سعودی عرب میں موجود رہیں گے۔
تواشیح نور تہران گروہ کے ذمہ دار نے بتایا: اس وقت قرآنی کاروان نور کے 11 اراکین مکہ مکرمہ میں اور 9 مدینہ منورہ میں پروگراموں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے حج ۱۴۰۴ کے دوران تواشیح گروہ نور کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا: اس کاروان کی اوسط کارکردگی بہت بلند رہی ہے، یہاں تک کہ بعض دنوں میں ہر رکن کی جانب سے تین اجتماعی و انفرادی پروگرام انجام دیے گئے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک پورے کاروان نے تقریباً 1000 پروگرام انجام دیے ہیں، جن میں سے تقریباً 400 پروگرام تواشیح نور گروہ کے ذمے رہے ہیں۔
قاسمی نے آخر میں کہا: تواشیح نور گروہ کی بین الاقوامی کانفرنسوں، اہل سنت کے ساتھ مشترکہ پروگراموں اور انس با قرآن کی محافل میں نمایاں موجودگی، حجاج بیت اللہ کی جانب سے بھرپور اور خصوصی پذیرائی کا سبب بنی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآنی کاروان نور، حاجیوں کو قرآن کریم سے انس و محبت پیدا کرنے کے لیے ایک بڑی صلاحیت رکھتا ہے، اور موجودہ حالات نے ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے تاکہ حجاج ان محافل سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔/
4288972