صہیونی رژیم کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے مقبوضہ سرزمینوں پر ایک نئے مرحلے کے میزائل حملے شروع ہو گئے ہیں۔
ایکنا نیوز کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز ہو چکا ہے اور تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔
صہیونی فوج نے قابض یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروس نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے کی نشاندہی کے بعد لوگوں کے پناہ گاہوں کی طرف دوڑنے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایران نے اپنے اس نئے حملے کے دوران صرف ایک میزائل کو آزمائشی طور پر فائر کیا، جس کے بعد لاکھوں افراد نے پناہ گاہوں کی طرف رخ کیا۔
4290235