حماس نے دمشق کلیسا میں دھماکے کی مذمت کردی

IQNA

حماس نے دمشق کلیسا میں دھماکے کی مذمت کردی

12:39 - June 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518678
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بیان میں دمشق کے مار الیاس چرچ میں ہونے والے مجرمانہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز- مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جو دمشق، شام کے دارالحکومت میں واقع مار الیاس چرچ کو نشانہ بناتے ہوئے بیس بے گناہ شہریوں کی جان کا سبب بنا۔

بیان میں کہا گیا ہے: "ہم اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) میں دمشق کے مار الیاس چرچ کو نشانہ بنانے والے اس مجرمانہ دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں 20 معصوم شہری جاں بحق ہوئے، اور ہم شام کی قوم و حکومت کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس شام کے عوام، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہے۔ تحریک نے یقین ظاہر کیا کہ "برادر شامی قوم تمام اقوام و مذاہب کے ساتھ مل کر اس سانحے کے اثرات پر قابو پاتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔"

4290269

نظرات بینندگان
captcha