نتین یاہو مجبور جنگ بندی پر متفق

IQNA

نتین یاہو مجبور جنگ بندی پر متفق

13:44 - June 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3518684
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہ روز کی جنگ کے بعد ٹرمپ کی تجویز پر جنگ بندی قبول کرلی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- القدس العربی نیوز کے مطابق  صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے منگل، ۳ تیر ۱۴۰۴ھجری شمسی (مطابق ۲۵ جون ۲۰۲۵ء) ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے:
"اسرائیل، صدر ٹرمپ اور امریکہ کا ایران کے ساتھ جنگ میں حمایت اور شراکت پر شکریہ ادا کرتا ہے۔"

نیتن یاہو، جو آج ایک سرکاری بیان دینے والے ہیں، نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا طاقت سے جواب دے گا۔

اسی دوران بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز (پیر کی شام) اپنی کابینہ کا اجلاس بلایا تاکہ فریقین کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کو اسرائیل نے قبول کر لیا ہے، تاہم یہ تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر شدید ردعمل دیا جائے گا۔

اسی دوران صیہونی فوج کے ریزرو جنرل نے رپورٹ دی ہے کہ:

"یہ ایران تھا جس نے صورتِ حال پر کنٹرول حاصل کیا اور جنگ بندی کا وقت خود طے کیا۔"

اس نے مزید کہا:
"ہم نے صرف چند سال کی خاموشی اور سکون حاصل کیا ہے، وہ بھی بہت بھاری قیمت اور آئندہ نسلوں کے لیے دکھ اور درد کے بدلے۔"

4290562

نظرات بینندگان
captcha