ایکنا نیوز- الکفیل نیوز چینل کے مطابق محرم الحرام کے ایّام غم و اندوہ کی آمد کے ساتھ ہی، زنجیرزنی کی روایتی ہیئتیں حسبِ سابق حرم مطہر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کو مشرف ہوتی ہیں تاکہ عزاداری کی تقریبات کے ذریعے امام حسینؑ اور ان کے وفادار ساتھیوں کی یاد و قربانی کو زندہ رکھا جا سکے۔
یہ پروگرام دو مقدس آستانوں (حسینی اور عباسی) کے شعبہ شعائر و مواکب حسینی کی طرف سے مرتب کردہ ایک منظم اور مربوط منصوبے کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں اور ماہ محرم کے دوران جاری رہیں گے۔
عزاداری کے جلوس پہلے سے متعین راستوں پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے باب القبله کی جانب حضرت ابوالفضل العباسؑ کے حرم کی طرف روانہ ہوتے ہیں، جہاں صحن مطہر میں مجالس اور سوز و سلام کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد جلوس بینالحرمین کے راستے سے گزر کر حرم مطہر حضرت سیدالشہداء امام حسینؑ تک پہنچتا ہے، جہاں ان کی عزاداری کا اختتامی مرحلہ انجام پاتا ہے۔
شعبہ شعائر نے ہر موکب کے ساتھ خصوصی اہلکاروں کی ٹیمیں تعینات کی ہیں جو ابتدا سے لے کر آخر تک جلوس کی رہنمائی اور ترتیب کی ذمہ داری سنبھالتی ہیں تاکہ یہ پروگرام زائرین کی نقل و حرکت میں کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر مکمل نظم و ضبط کے ساتھ انجام پائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ان تقاریب کی کچھ تصاویر بھی پیش کی گئی ہیں۔
4291306