مسجد نبویؐ کی لائبریری: اسلامی علمی ورثے کا جدید مرکز+ ویڈیو

IQNA

مسجد نبویؐ کی لائبریری: اسلامی علمی ورثے کا جدید مرکز+ ویڈیو

5:32 - July 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3518781
ایکنا: مسجد نبویؐ کی لائبریری مدینہ منورہ میں واقع ایک عوامی کتاب خانہ ہے، جو مختلف شعبہ جات کے ذریعے اسلامی مکتوب ورثے کے شائقین اور محققین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

ایکنا نیوز – نیوز ویب sabq.org کے مطابق مسجد نبویؐ کی لائبریری عالم اسلام کے نمایاں ترین علمی و فکری مراکز میں شمار ہوتی ہے، جو ڈیجیٹل تحقیق اور سائنسی تجزیے میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے نادر و نایاب کتب، مخطوطات اور حوالہ جاتی ذخیرے کو عصر حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔

یہ لائبریری سنہ 1352ھ (1933ء) میں اُس وقت کے مدینہ کے اوقاف کے سربراہ عبید مدنی کی تجویز پر قائم کی گئی۔ روضہ شریفہ میں پہلے سے موجود بعض کتابیں لائبریری کے قیام سے بھی قبل کی ہیں۔

لائبریری کے اہم شعبے:

مطالعہ ہالز: مرد، خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ علیحدہ۔

مخطوطات کا شعبہ: نایاب اور قدیم نسخوں کی نگہداشت۔

آڈیو لائبریری: مسجد نبویؐ میں پیش کیے گئے دروس، خطبات اور نمازوں کی ریکارڈنگ پر مشتمل۔

فنی شعبہ: کتب و مخطوطات کی جلد بندی اور مرمت کے لیے مخصوص۔

فہرست نویسی، گروہ بندی، جمع آوری، ادواری مطبوعات اور ذخیرہ خانہ جیسی کئی تکنیکی شاخیں بھی موجود ہیں۔

کتابخانه مسجد النبی(ص)؛ گنجینه‌ای دیجیتال و حافظ قرآن‌های خطی + فیلم

 

نایاب کتب کا خصوصی ذخیرہ: قدیم طباعت، خطاطی، آرائش، تصاویر اور منفرد طرزِ کتابت والی کتابیں۔

ڈیجیٹل سہولیات:

ڈیجیٹل لائبریری اس مرکز کا ایک اہم حصہ ہے جس میں انٹرنیٹ اور مسجد کے وائی فائی سے منسلک کمپیوٹرز موجود ہیں۔ یہاں زائرین مختلف اسلامی موضوعات، جامع کتابی پروگرام، عظیم اسلامی لائبریری اور اسلامی ویب سائٹس پر موجود مواد کو تلاش کر سکتے ہیں۔

کتب کا ذخیرہ:

کتب کی مجموعی تعداد: 1,82,000 سے زائد کتابیں

علمی زمروں کی تعداد: 71

زبانیں: 23 بین الاقوامی زبانوں میں مواد

ڈیجیٹل کتب: 1,43,000 سے زائد

ڈیجیٹل صفحات: تقریباً 4.3 کروڑ صفحات

ڈیجیٹل تحقیق کے لیے کمپیوٹرز: 70

کتابخانه مسجد النبی(ص)؛ گنجینه‌ای دیجیتال و حافظ قرآن‌های خطی + فیلم

 

تاریخی پس منظر:

یہ لائبریری مسجد نبویؐ میں 13 رمضان 886ھ کو پیش آنے والی آتش‌زدگی سے پہلے بھی قائم تھی۔ اس حادثے میں بعض کتب ضائع ہو گئیں، لیکن کئی نایاب مخطوطات آج بھی محفوظ ہیں۔

24 گھنٹے کھلا رہنے والا علمی مرکز:

یہ لائبریری 24 گھنٹے عوام کے لیے کھلی رہتی ہے تاکہ ہر قوم، ملت اور زبان سے تعلق رکھنے والے علم کے طلبگار بہ آسانی یہاں تک رسائی حاصل کر سکیں۔

نمایاں خصوصیات:

سیرت النبیؐ پر کتب: 4,500 سے زائد کتب پر مشتمل ایک خصوصی شعبہ۔

زبانوں کا ہال: جہاں اردو زبان کی 770 سے زائد کتب اور مجموعی طور پر 2,500 سے زیادہ غیر عربی کتب موجود ہیں۔

اسلامی مخطوطات کا خصوصی شعبہ: اس میں قیمتی اور نایاب خطی قرآن نسخے اور دیگر اسلامی مخطوطات محفوظ ہیں جو اسلامی علمی ورثے کے تحفظ اور قرآن کی کتابت سے متعلق مسلمانوں کی خصوصی توجہ کا مظہر ہیں۔/ 4293436

ویڈیو کا کوڈ

 

نظرات بینندگان
captcha