ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراقی زائرین کا قافلہ "موکب بنی عامر" ہر سال ایک خاص شان و شوکت کے ساتھ عاشقان اور آزادگانِ عالم کے قبلہ، یعنی کربلا کی طرف جنوبی ترین مقام بصرہ سے پیدل سفر شروع کرتا ہے۔
ہر سال سفید لباس میں ملبوس بنی عامر کا یہ قافلہ اربعین حسینی سے قبل روانہ ہوتا ہے، اور انیس صفر کو کربلائے معلی پہنچتا ہے، جہاں وہ "لبیک یا حسینؑ" کے نعروں کے ساتھ امام حسینؑ کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کرتا ہے۔
"موکب بنی عامر" دنیا کے سب سے بڑے حسینی مواکب میں سے ایک ہے، جو ہر سال اربعین کے موقع پر بین الحرمین میں دینی اور قرآنی نعرے بلند کرتا ہے اور اپنی مذہبی سرگرمیوں کے دوران قرآنی آیات کی عکاسی کے ذریعے انہیں نمایاں کرتا ہے۔/
ویڈیو:
4296577