مراکش کے شہر "حسیمہ" میں پہلا قرآنی فیسٹیول، ممتاز حافظوں اور قراء کی حوصلہ افزائی

IQNA

مراکش کے شہر "حسیمہ" میں پہلا قرآنی فیسٹیول، ممتاز حافظوں اور قراء کی حوصلہ افزائی

5:48 - July 29, 2025
خبر کا کوڈ: 3518888
ایکنا: مراکش کے شہر حسیمہ میں پہلا قرآنی فیسٹیول قرآن مجید کی تلاوت اور حفظ کے ممتاز قارئین اور حفاظ کی تکریم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ایکنا نیوز-  العلم نیوز چینل کے مطابق یہ قرآنی فیسٹیول جمعہ، 3 مرداد کو شہر حسیمہ کی مقامی علمی کونسل اور علاقائی اسلامی امور کی کمیٹی کے تعاون سے منعقد ہوا۔ اس فیسٹیول کا اہتمام مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی سلطنت کے 26 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا، جس میں ملک بھر کے نمایاں حفاظ اور قراء کو اعزازات سے نوازا گیا۔

یہ فیسٹیول چند روز تک جاری رہا اور اس دوران کئی متنوع دینی و ثقافتی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں درج ذیل شامل تھیں:

  • شہر کی سڑکوں پر قرآنی قافلے کا اہتمام دینی کتابوں اور نشریات کی نمائش بچوں کے لیے روایتی قرآنی کتابت اور مراکشی خوشنویسی کی ورکشاپس علمی و دینی سیمینارز کا انعقاد

فیسٹیول میں مقامی حکام، فوجی و عدالتی شخصیات، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ موقع نہ صرف قرآنی مقابلوں کے نمایاں شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا تھا بلکہ ایسے دینی شخصیات کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی جو ثقافتی و دینی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس موقع پر مراکش سے باہر مقیم اقلیتوں میں قرآن کے ترجمے کی نسخے بھی تقسیم کیے گئے تاکہ وہ کلامِ وحی سے جڑے رہیں۔

تقریب میں ایک معمر خاتون کو بھی سراہا گیا جنہوں نے تعلیم بالغاں اور قرآنی تعلیم میں حصہ لیا۔ یہ اعزاز علم حاصل کرنے کی اہمیت اور اسلامی اقدار سے وابستگی پر زور دینے کے لیے دیا گیا۔

محمد اوریاغل، صدر مقامی علمی کونسل حسیمہ، نے کہا:

"یہ فیسٹیول کوئی عارضی واقعہ نہیں، بلکہ یہ ایک عظیم موقع ہے جو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ مراکش کی قیادت قرآنی سرگرمیوں اور قرآن سے وابستہ افراد کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔"

جبکہ محمد فهیم، علاقائی نمائندہ برائے امور اسلامی حسیمہ، نے کہا:

"اس اقدام کا مقصد بچوں میں قرآن سے محبت پیدا کرنا اور خاندانوں کو اپنے بچوں کو قرآنی مراکز اور مکتبوں میں داخل کروانے کی ترغیب دینا ہے۔/

 

 

 

4296719

نظرات بینندگان
captcha