مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی مسجد حسان رباط میں جشنِ میلاد النبی ﷺ میں شرکت

IQNA

مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی مسجد حسان رباط میں جشنِ میلاد النبی ﷺ میں شرکت

6:47 - September 10, 2025
خبر کا کوڈ: 3519135
ایکنا: مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایام میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے دارالحکومت رباط کی مسجد "حسان" میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور قریب سے جشن کے پروگراموں کو دیکھا۔

ایکنا نیوز، "الجمهور" نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ بادشاہ کی اس تقریب میں شرکت خصوصی پروٹوکول کے ساتھ انجام پائی۔

 

تقریب کے دوران میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے مختلف دینی و عوامی پروگرام پیش کیے گئے جن میں مذہبی گروہوں اور عوامی حلقوں نے بھرپور شرکت کی۔/

 

 

ویڈیو:

 

 

 

ویڈیو کا کوڈ

4304173

نظرات بینندگان
captcha