کوئٹہ میں حرم رضوی اور تنزانیہ کے قراء کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

کوئٹہ میں حرم رضوی اور تنزانیہ کے قراء کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

6:57 - October 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3519284
ایکنا: بین الاقوامی قرآٰ کی کوئٹہ آمد پر مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں عوام نے انکا پرجوش استقبال کیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی اور انجمن حسینی قندھاری کے زیرِ اہتمام ایک پُرنور اور روحانی محفلِ حسنِ قراءت کا انعقاد بروز سوموار کو کوئٹہ میں کیا گیا۔

اس مبارک اجتماع کا اہتمام مؤذنِ حرمِ مطہرِ امام رضا علیہ السلام، اور بین الاقوامی شہرت یافتہ  قاری علی رضا رضائی (افغانستان) اور قاری سالم عیدی (تنزانیا) کی کوئٹہ آمد کے موقع پر کیا گیا تھا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس میں مصباح اکیڈمی کے طلبا نے عقیدت و احترام کے ساتھ حصہ لیا۔

اس کے بعد معروف قراء حضرات نے اپنی دلنشین آوازوں میں آیاتِ قرآنی کی تلاوت کر کے سامعین کے دلوں کو نورِ ایمان سے منور کیا۔

اس موقع پر استاد قاری عبدالرزاق، اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر قاری سید شاکر حسین، اور اہلِ سنت کے معروف قاری، قاری طاہر طاہری نے بھی تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی، جسے سامعین نے نہایت عقیدت و توجہ سے سنا۔

کوئٹہ میں حرم رضوی اور نایجیرین قاری کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

محفل کے اختتامی مرحلے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء، قاری علی رضا رضائی اور قاری سالم عیدی نے اپنی پرکیف اور روح پرور آوازوں میں قرآنِ کریم کی تلاوت کر کے فضا کو ایمان و عقیدت کے نور سے بھر دیا۔ ان کی تلاوت نے شرکائے محفل کے دلوں پر گہرے روحانی اثرات مرتب کیے۔

کوئٹہ میں حرم رضوی اور نایجیرین قاری کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

تقریب کے اختتام پر، مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کی جانب سے تمام قراء کرام کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ بالخصوص قاری علی رضا رضائی اور قاری سالم عیدی کو ان کی آمد اور روحانی تلاوت پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، انجمن حسینی قندھاری کو بھی اس روحانی محفل کے کامیاب انعقاد میں تعاون پر یادگاری شیلڈ دی گئی۔

کوئٹہ میں حرم رضوی اور نایجیرین قاری کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

یہ بابرکت محفل علم و عقیدت، اتحاد و اخوت، اور قرآنی محبت کا حسین مظہر ثابت ہوئی۔ اس میں علماء کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، طلبا، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس روحانی اجتماع کو یادگار بنا دیا۔

کوئٹہ میں حرم رضوی اور نایجیرین قاری کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

یہ تقریب یقیناً کوئٹہ کے علمی و دینی حلقوں میں ایک نایاب اضافہ ثابت ہوئی، جس نے قرآنی انس و الفت کے پیغام کو مزید عام کیا۔

کوئٹہ میں حرم رضوی اور نایجیرین قاری کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

ایکنا نیوز کے نمایندے سے گفتگو میں منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسی محفل پہلی بار کوئٹہ میں منعقد کی گئی ہے اور اس کے جوانوں پر عمدہ اثرات ظاہر ہوں گے۔/

کوئٹہ میں حرم رضوی اور نایجیرین قاری کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

کوئٹہ میں حرم رضوی اور نایجیرین قاری کی آمد پر عظیم الشأن قرآنی محفل+ تصاویر

نظرات بینندگان
captcha