ایکنا نیوز، قدس نیوز نیٹ ورک نے رپورٹ دی کہ ام ابراہیم، جو مسجدالاقصی کی سب سے بزرگ نمازی خواتین میں سے ایک ہیں، تقریباً سات دہائیوں سے عمر رسیدگی اور دشوار راستے کے باوجود روزانہ کی نمازیں مسجدالاقصی میں ادا کر رہی ہیں۔
ایک مؤثر ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ ام ابراہیم آہستہ آہستہ مگر پُرعزم قدموں کے ساتھ مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہو رہی ہیں۔ ان کے چہرے پر عقیدت، محبت اور روحانی سکون نمایاں تھا، گویا وہ اپنے گھر کی دہلیز پر قدم رکھ رہی ہوں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور ہزاروں صارفین نے ان کی ثابت قدمی اور دینی وابستگی کو سراہا۔ متعدد افراد نے انہیں وفاداری، صبر اور قربانی کی مثال قرار دیا۔
صارفین کے تبصروں کے مطابق، ام ابراہیم مسجدالاقصی کے نمازیوں میں ایک معروف چہرہ ہیں، جو الاقصی کے دفاع اور عبادت کے تسلسل میں اپنی پختہ ارادے اور غیر متزلزل ایمان کی وجہ سے احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔/
4311322