
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوماللہ ۱۳ آبان کی مناسبت سے گذشتہ صبح ملک بھر میں ’’متحد و استوار، مقابل استکبار‘‘ کے نعرے کے ساتھ عظیم الشان ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں طلبہ، طالبات، اساتذہ، یونیورسٹی کے طلبہ اور عوام کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔ یہ اجتماعات بیک وقت تہران سمیت ملک کے ۹۰۰ شہروں میں منعقد ہوئے۔ اس سال کی ریلی کو ایامِ فاطمیہ اور ۱۲ روزہ جنگ کے بعد کے حالات، نیز اس جنگ میں شہید ہونے والے طلبہ و طالبات کی یاد نے ایک خاص روحانی و انقلابی رنگ عطا کیا۔
ایکناکے مطابق، یوماللہ ۱۳ آبان ، جو کہ عالمی استکبار کے خلاف قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، کی مرکزی تقریب تہران میں منعقد ہوئی۔ ریلی کا آغاز میدانِ فلسطین سے ہوا اور یہ خیابانِ طالقانی میں سابق امریکی جاسوسی مرکز ( جاسوسی اڈہ) کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

اس سال کی ریلی ایامِ فاطمیہ کے ساتھ ساتھ اس دکھ بھرے موقع پر بھی منعقد ہوئی جب امریکہ اور صہیونی رژیم کے حملوں میں ۸۶ شہید طلبہ اور ۳۴ شہید اسکول کے طلبہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان شہداء کی یاد نے ریلی کو گزشتہ سالوں سے زیادہ جوش، جذبے اور معنویت بخشی۔

ریلی کے شرکاء نے ’’مرگ بر آمریکا‘‘ اور ’’مرگ بر اسرائیل‘‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے، امریکہ اور اسرائیل کی ملتِ ایران و فلسطین کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کی، خصوصاً غزہ اور ۱۲ روزہ جنگ میں ان کے مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے شہید کمانڈروں، سائنس دانوں اور شہید طلبہ کی یاد کو عقیدت سے تازہ کیا۔
تہران میں تقریب کا باقاعدہ آغاز صبح ۹:۳۰ بجے ہوا، جس میں قاریِ قرآن امیرحسین لندرانی نے تلاوتِ قرآنِ کریم سے پروگرام کا آغاز کیا، اور فوجی دستے نے قومی ترانہ پیش کیا۔ بعد ازاں زہرا مندنیزاده نے طلبہ تنظیموں کی جانب سے بیانیہ پیش کیا۔

محمدباقر قالیباف (اسپیکر پارلیمنٹ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا: نعرہ ’مرگ بر آمریکا‘ کسی قوم کے خلاف نہیں، بلکہ ظلم، تسلط اور استکباری منطق کے خلاف ہے۔ ہم ۱۳ آبان کو اندھی نفرت نہیں، بلکہ عقل و بصیرت کے ساتھ استکبار کے مقابلے کی بات کرتے ہیں۔ ‘مرگ بر آمریکا’ کا مطلب ہے مرگ بر استکبار۔ درحقیقت، یہ دن عقلانیت اور مقاومت کا دن ہے، ظلم و جبر کے خلاف۔ یقین رکھیں کہ مستکبرین کا مقصد صرف ایک ہے — تسلط طلبی۔‘

اس موقع پر ۴۵۰۰ سے زائد ملکی و غیر ملکی صحافیوں نے ریلی کی کوریج کی، جن میں سے صرف تہران میں ۱۱۰ غیر ملکی نمائندگان موجود تھے۔

ریلی میں شہداء کے خانوادگان، مدافعینِ حرم، جانبازان، طلبہ تنظیمیں اور یونیورسٹی کے وفود نے بھرپور شرکت اور نمایاں کردار ادا کیا۔/
4314642