قرآنی سرگرمیوں میں اے آئی کا استفادہ کورس منعقد ہوگا

IQNA

یونیورسٹیوں کے قرآنی ادارے کی جانب سے

قرآنی سرگرمیوں میں اے آئی کا استفادہ کورس منعقد ہوگا

5:15 - November 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3519439
ایکنا: ملک کی قرآنی و جامعاتی تنظیم کے قایم مقام ڈائریکٹر سعید رستہ‌مقدم نے اعلان کیا ہے کہ "قرآنی سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال" کے عنوان سے ایک جامع تربیتی کورس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے ایکنا سے گفتگو میں بتایا کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا استعمال موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق قرآنی معاشرے کی ترقی اور ہم‌قدمی کے لیے ناگزیر بن چکا ہے۔

رستہ‌مقدم نے جدید ٹیکنالوجی کی تیز رفتار تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: آج تعلیم، تبلیغ اور ابلاغ کے تمام میدان ذہین (Smart) پلیٹ فارموں پر منتقل ہوچکے ہیں۔ اگر قرآنی سرگرمیاں انجام دینے والے افراد ان ٹیکنالوجیز سے ناواقف رہیں تو قرآن کی ترویج کے ایک بڑے موقع سے محروم ہوجائیں گے۔

ان کے مطابق، مصنوعی ذہانت کی بدولت قرآنی کارکنان کم وقت اور کم اخراجات میں متنی، تصویری اور صوتی مواد تیار کرسکتے ہیں، سامعین کے رویوں کا تجزیہ کر سکتے ہیں، اور حتیٰ کہ سوالاتِ قرآنی کے جوابات دینے والے ڈیجیٹل اسسٹنٹ یا اپنی سرگرمیوں کی تعارفاتی ایپلی کیشنز بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔

رستہ‌مقدم نے وضاحت کی کہ اس کورس کا بنیادی مقصد قرآنی شعبوں میں سرگرم افراد کو مصنوعی ذہانت کے عملی اور اخلاقی پہلوؤں سے روشناس کرانا ہے۔

ہم نے کوشش کی ہے کہ پیچیدہ فنی مباحث کے بجائے ایسے سادہ اور مفید اوزار متعارف کرائیں جنہیں شرکاء فوراً اپنی قرآنی سرگرمیوں میں استعمال کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنی مہارتوں کے ساتھ ساتھ اسلامی و اخلاقی اصولوں کے مطابق ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔

 وقت اور اندراج کا طریقہ:

یہ کورس چار دو ساعتی آن لائن نشستوں پر مشتمل ہوگا جو بدھ کے دنوں میں دوپہر ۳ بجے سے شام ۵ بجے تک منعقد ہوں گی۔ تفصیل کے مطابق رجسٹریشن فیس: ۳۵۰,۰۰۰ تومان۔ مقرر کیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد آبان ماہ کے اختتام تک ویب‌سائٹ qurani.jdereg.ir کے ذریعے یا فون نمبر ۱۵-۰۲۱۶۷۶۱۲۲۱۳ پر رابطہ کرکے اندراج کرا سکتے ہیں۔ اضافی معلومات کے لیے انسٹاگرام صفحہ @education_isqa پر تفصیلات دستیاب ہیں۔/

 

4314519

نظرات بینندگان
captcha