خطی قرآنی نسخوں کی نمائش جده اسلامک آرٹ گیلری میں+ ویڈیو

IQNA

خطی قرآنی نسخوں کی نمائش جده اسلامک آرٹ گیلری میں+ ویڈیو

6:33 - November 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3519449
ایکنا: جدہ میں واقع اسلامی فنون کامیوزیم قرآن سے متعلق قدیم نسخوں اور فنونِ لطیفہ کے ایسے مجموعے کا حامل ہے جو مسلمانوں کی خطاطی میں خوبصورتی اور باریکی پر دی جانے والی توجہ کو نمایاں کرتا ہے۔

ایکنا نیوز، سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی (واس) نے رپورٹ دی ہے کہ اسلامی فنون کا گھر میوزیم (دارالفنون الاسلامی) جدہ میں اسلامی قدیم فنون کو ان کی شاندار ترین شکل میں پیش کرتا ہے۔

 

 یہ میوزیم نادر تاریخی نوادرات کے ذریعے حسن، روحانیت اور فنی مہارت کو یکجا کر کے اسلامی ادوار میں آرٹ، تزئین اور جدت کی داستان زائرین کے سامنے پیش کرتا ہے۔

 

میوزیم کے ایک حصے میں عربی خطاطی کا فن جو اسلامی تخلیقی صلاحیتوں کی نمایاں ترین علامت سمجھا جاتا ہے، زائرین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

 
نمایش نسخه‌های خطی قرآنی در خانه هنرهای اسلامی جده

یہاں وضاحت کی گئی ہے کہ کس طرح خطاطی صرف تحریر کا ذریعہ ہونے سے بڑھ کر ایک روحانی اور جمالیاتی اظہار سے بھرپور فنی کینوس میں تبدیل ہوگئی۔/

 
نمایش نسخه‌های خطی قرآنی در خانه هنرهای اسلامی جده
 

ویڈیو:

ویڈیو کا کوڈ

4314825

نظرات بینندگان
captcha