انڈونیشیاء مسجد میں دھماکہ

IQNA

انڈونیشیاء مسجد میں دھماکہ

6:49 - November 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3519452
ایکنا: انڈونیشیاء کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ کے ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکنا نیوز، رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ پولیس کے بیان کے مطابق جمعہ کی نماز کے دوران ایک اسکول کمپلیکس کے اندر واقع مسجد میں دھماکہ ہوا، جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، حادثہ شمالی جکارتہ کے علاقے کلاپا گادینگ میں پیش آیا، اور ماہرین دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، 54 زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جن میں سے کچھ کو معمولی اور کچھ کو شدید چوٹیں اور جلنے کے زخم آئے ہیں۔

ٹی وی مناظر میں پولیس اور امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد کو مسجد کے اطراف کارروائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک ہے۔/

 

4315299

نظرات بینندگان
captcha