قازقستان کی جانب سے اسرائیلی معاہدے میں شمولیت کی شدید مذمت

IQNA

قازقستان کی جانب سے اسرائیلی معاہدے میں شمولیت کی شدید مذمت

6:54 - November 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3519453
ایکنا: اسلامی تحریک حماس نے قازقستان کی جانب سے اسرائیلی معاہدے یا ابراہم اکارڈ میں شمولیت کو شرم آور قرار دیا۔

ایکنا کے مطابق، آر ٹی نیوز کے حوالے سے، حماس نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا اور اسے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی قابضین کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔

حماس نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب قابض صہیونی حکومت اور اس کے رہنما بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس تحریک نے اپنے بیان میں تمام ممالک، خصوصاً اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت کے ساتھ اپنے تمام تعلقات ختم کریں، کسی بھی قسم کے معمول پر لانے (نارملائزیشن) کے منصوبوں میں شریک نہ ہوں، اور فلسطینی عوام کی استقامت و ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے اپنے عہد کو اس وقت تک برقرار رکھیں جب تک وہ آزادی، خودمختاری اور اپنی آزاد ریاست کے قیام کے ہدف تک نہ پہنچ جائیں، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

واضح رہے کہ قزاقستان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ ابراہیم معاہدے میں شمولیت کے لیے مذاکرات کے آخری مراحل میں ہے — یہ وہ معاہدہ ہے جو اسرائیل اور کئی عرب و مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لاتا ہے۔

امریکی نمائندہ اسٹیو وِٹکوف نے میامی میں امریکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
“میں آج رات واشنگٹن واپس جا رہا ہوں، کیونکہ ہم آج رات اعلان کریں گے کہ ایک اور ملک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو رہا ہے” — ان کا اشارہ قزاقستان کی طرف تھا۔/

 

4315378

نظرات بینندگان
captcha