احمد نعینع: میڈیکل فیلڈ کی مشکلات تلاوت کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی

IQNA

احمد نعینع: میڈیکل فیلڈ کی مشکلات تلاوت کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی

11:33 - March 24, 2026
خبر کا کوڈ: 3520093
مصری قاری احمد نعینع کہتے ہیں کہ طبابت کے پیشے میں مصروفیت نے انہیں کبھی بھی قرآنِ کریم کی تلاوت سے دور نہیں کیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، قومی ادارہ برائے میڈیا کے حوالے سے معروف مصری قاری ڈاکٹر احمد نعینع نے پروگرام "اعتراف مؤجَّل" میں کہا کہ سرکاری تلاوت پروگرام نے باصلاحیت افراد اور ممتاز قراء کو دریافت کرکے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس میں کئی حیران کن صلاحیتیں سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان میں سے بعض قراء کو پہلے سے جانتے تھے اور امید ظاہر کی کہ اس ملک کا ریڈیو قرآن ان پر اعتماد کرے گا اور ان کی آواز کو ہر جگہ لوگوں تک پہنچائے گا۔

انہوں نے تاکید کی کہ طبابت کی مشقت کبھی بھی انہیں قرأتِ قرآن سے غافل نہیں کر سکی، اور اس کا راز نظم و ضبط، منصوبہ بندی اور وقت کی درست تقسیم میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صبح سے شام چار بجے تک طبابت کرتے ہیں، اور اس کے بعد قرآن کی تلاوت کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں، جو عموماً شام اور رات کے وقت منعقد ہوتے ہیں۔

نعینع نے مزید بتایا کہ انہوں نے بچپن میں "ام السعد" نامی ایک خاتون سے قرآن کی قرأت سیکھی، اور فجر کی نماز کے بعد ایک گھنٹے تک ان کے پاس جاکر تعلیم حاصل کرتے تھے۔ اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا، اس حال میں کہ وہ قرآنِ کریم مکمل حفظ کر چکے تھے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ لوگ شبِ قدر کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ماہِ مبارک رمضان کے ایام میں امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی آرزو کی۔

نظرات بینندگان
captcha