شیخ نعیم قاسم: فتح ایران کی ہوگی

IQNA

شیخ نعیم قاسم: فتح ایران کی ہوگی

19:07 - March 27, 2026
خبر کا کوڈ: 3520099
حزب‌الله لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ لبنان اس وقت ایک دفاعی جنگ لڑ رہا ہے اور امریکہ- صہیونی جارحیت کے مقابلے میں ایران ہی کامیاب ہوگا۔

ایکنا نیوز- المیادین نیوز کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ " گریٹراسرائیلِ" کا منصوبہ لبنان کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقاومت نے مناسب سازوسامان تیار کر لیا ہے اور اس کے مجاہدین بغیر کسی حد و قید کے جنگ جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، اور آج وہ حب الوطنی کی علامت بن چکے ہیں۔ ہم لبنان کے دفاع کی جنگ میں ہیں، اور ایران کامیاب ہوگا۔

حزب‌الله کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیلی-امریکی جارحیت کا مقصد لبنان کی طاقت اور خودمختاری کو سلب کرنا، فتنہ پھیلانا اور قبضے کو جائز قرار دینا ہے۔ ہمارے پاس صرف دو راستے ہیں: یا تو ہتھیار ڈال دیں اور اپنی سرزمین، عزت، خودمختاری اور آئندہ نسلوں کے مستقبل سے دستبردار ہو جائیں، یا پھر یقینی طور پر مقابلہ کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب اسرائیل کے مطالبے پر اسلحہ محدود کرنے کی بات کی جاتی ہے جبکہ قبضہ اور جارحیت جاری ہو، تو یہ لبنان کی تباہی کی طرف قدم ہے۔ اسی طرح دشمن کے ساتھ جنگ کے دوران مذاکرات کی بات کرنا دراصل ہتھیار ڈالنے اور لبنان کی تمام صلاحیتوں سے محرومی مسلط کرنے کے مترادف ہے، لہٰذا مذاکرات بنیادی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ لبنان کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جنگ کے مقابلے میں مقاومت، عوام، فوج اور باعزت افراد دفاع میں کھڑے ہیں۔ ہم دشمن اسرائیل-امریکہ کے خلاف قومی اتحاد چاہتے ہیں، جس کا مقصد جارحیت کا خاتمہ اور سرزمین و عوام کی آزادی ہے۔

آخر میں انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور عالمی طاقتوں کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی مزاحمت ایک سبق ہے۔ ایران نے دنیا کی بے رحم اور جرائم پیشہ طاقتوں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ان شاء اللہ کامیاب ہوگا۔ یاد رکھیں کہ ہر وہ کامیابی جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف حاصل ہو، سب کے لیے خیر کا باعث ہے: وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِندِ اللّهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

نظرات بینندگان
captcha