ایرانی زائرین کے لیے ۲۹ هزار ویزا سعودی عرب کی جانب سے جاری

IQNA

ایرانی زائرین کے لیے ۲۹ هزار ویزا سعودی عرب کی جانب سے جاری

8:24 - May 07, 2026
خبر کا کوڈ: 3520188
ایکنا: ایرانی زائرین کی روانگی کے عمل میں تیزی آنے کے ساتھ ہی، حجِ تمتع کے ویزوں کی بڑی تعداد جاری کر دی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- حج و زیارت کے اطلاعاتی مرکز کے مطابق سعودی عرب میں تنظیمِ حج و زیارت کے نمائندہ دفتر کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اب تک ایرانی زائرین کے لیے حج تمتع 1405 کے 29,326 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

باقی ماندہ ویزوں کے حصول کا عمل بھی قافلوں کی مسلسل روانگی کے ساتھ سنجیدگی سے جاری ہے، اور اس سلسلے میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام، جن میں نائب وزیر عبدالفتاح مشاط اور بین الاقوامی امور کے معاون الحسن مناخرہ شامل ہیں، کی تعاون اور ہم آہنگی نے ویزوں کے اجرا کے عمل کو تیز کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ اب تک تقریباً 40 فیصد ایرانی زائرین سرزمینِ وحی پہنچ چکے ہیں، جبکہ زائرین کی روانگی کا سلسلہ باقاعدگی کے ساتھ جاری ہے۔/

 

4350664

نظرات بینندگان
captcha