مسجدالاقصی میں عوامی شرکت حاضری مہم

IQNA

مسجدالاقصی میں عوامی شرکت حاضری مہم

7:23 - May 13, 2026
خبر کا کوڈ: 3520208
ایکنا: بین الاقوامی قدس مرکز نے بیت المقدس کے عوام اور مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ جمعرات اور جمعہ کو مسجد میں بھرپور شرکت کرکے صہیونی حکومت کی سازشوں کا ناکام بنائیں۔

ایکنا نیوز- فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے حوالے سے جاری بیان میں اس ادارے نے بیت المقدس کے باشندوں اور 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجدالاقصیٰ کے دفاع اور صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے آئندہ جمعرات اور جمعہ کو اس مقدس مقام کا رخ کریں۔

ادارے نے زور دیا کہ مسجدالاقصیٰ کے صحنوں اور قدیم شہرِ قدس میں عوامی موجودگی کو مضبوط بنانا، نماز کی ادائیگی، دعا اور تلاوتِ قرآن ’’فلیگ مارچ‘‘ اور آبادکاروں کی اشتعال انگیزیوں کا مقابلہ کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 مئی 2026ء کو بیت المقدس پر قبضے کی سالگرہ کا فلسطینی ’’نکبہ‘‘ کی اٹھترویں برسی کے ساتھ   یکجا  ہونا اس بات کی علامت ہے کہ صہیونی حکومت، امریکی حمایت کے ساتھ، فلسطینی شناخت کو مٹانے کے منصوبے کو مزید آگے بڑھا رہی ہے۔

ادارے کے مطابق صہیونی حکومت فلسطینی مہاجرین کے حقِ واپسی کو ختم کرنے، UNRWA کے کردار کو کمزور کرنے اور مسجدالاقصیٰ کو مکمل طور پر یہودی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اسے مبینہ ہیکل میں تبدیل کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض حکومت عربی القدس کو ’’عبرانی یروشلم‘‘ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب غزہ کے خلاف جنگ، مغربی کنارے میں جبری بے دخلی اور لبنان و ایران میں محورِ مقاومت کے خلاف دباؤ کی پالیسی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مسجدالاقصیٰ کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت پر انتباہ

 بین الاقوامی قدس انسٹیٹیویشن نے خبردار کیا کہ صہیونی حکومت نام نہاد ’’ہیکل تنظیموں‘‘ کے تعاون سے بیت المقدس پر قبضے کی سالگرہ کو مسجدالاقصیٰ کے خلاف نئی اشتعال انگیزیوں کے مرحلے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

بیان کے مطابق تل ابیب کے اہداف میں مسجدالاقصیٰ میں نئے اقدامات نافذ کرنا بھی شامل ہے، جن میں جمعہ کے دن آبادکاروں کی یلغار کو معمول بنانے کی کوشش شامل ہے، حالانکہ 1967ء میں بیت المقدس پر قبضے کے بعد سے اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔/

 

4351708

نظرات بینندگان
captcha