ریڈ سی میں اسلامی بحری ورثے کی نمائش+ تصاویر

IQNA

ریڈ سی میں اسلامی بحری ورثے کی نمائش+ تصاویر

7:11 - July 01, 2026
خبر کا کوڈ: 3520388
ایکنا: بحیرۂ احمر میوزیم اسلامی بحری ورثے کی ایک زندہ داستان پیش کرتا ہے، جہاں نادر تاریخی نوادرات محفوظ ہیں جن کی تاریخ چار سو سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔

ایکنا کے مطابق، سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) نے رپورٹ کیا ہے کہ جدہ کے تاریخی علاقے میں واقع بحیرۂ احمر میوزیم میں 20 سے زائد قدیم بحری آلات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں قبلہ نما، قطب نما اور آفتابی گھڑیاں شامل ہیں۔ یہ نوادرات عالمِ اسلام کے بحری اور سائنسی ورثے کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

نمائش میں موجود بعض آثار کی عمر چار سو سال سے زیادہ ہے اور انہیں قرآنی آیات، اذکار اور اسلامی نقوش سے مزین کیا گیا ہے، جو ان کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو مزید نمایاں کرتے ہیں۔

میوزیم میں سترہویں سے بیسویں صدی عیسوی تک کے مختلف آلات بھی رکھے گئے ہیں، جو تانبے، چاندی، لکڑی، ہاتھی دانت اور شیشے سے تیار کیے گئے تھے۔ یہ آثار سمندری سفر، علمِ نجوم، اوقاتِ شرعیہ کے تعین اور قبلہ شناسی کے میدان میں مسلمانوں کی سائنسی ترقی اور مہارت کا ثبوت ہیں۔

بحیرۂ احمر میوزیم اس قیمتی ورثے کے تحفظ اور تعارف کے ذریعے تاریخی تجارتی اور حج کے راستوں میں بحیرۂ احمر کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ادارہ تاریخی جدہ کی بحالی اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تناظر میں زائرین کے ثقافتی تجربے کو مزید مالا مال بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔/

 

نمایش آثار دریانوردی اسلامی در موزه دریای سرخ

نمایش آثار دریانوردی اسلامی در موزه دریای سرخ

نمایش آثار دریانوردی اسلامی در موزه دریای سرخ

نمایش آثار دریانوردی اسلامی در موزه دریای سرخ

 

4360932

نظرات بینندگان
captcha