ایکنا نیوز کے مطابق، کمیٹی برائے قرآنی سرگرمیاں، ثقافتی اربعین ہیڈکوارٹر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس محفل کا مقصد شہداء کے بلند مقام کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، قرآن کریم اور اہلِ بیتؑ کی ثقافت کو فروغ دینا اور اربعین کے قرآنی پروگراموں کا باضابطہ آغاز کرنا ہے۔
یہ محفل بدھ کو شام 5 بجے سے 6:30 بجے تک حرمِ مطہر رضوی کے رواقِ امام خمینیؒ میں منعقد ہوگی، جس میں ملک و بیرونِ ملک کے ممتاز قراء، حفاظ اور اساتذۂ قرآن شرکت کریں گے۔
محفل میں بین الاقوامی قاری جواد پناہی اور حافظِ کل قرآن رضا گلشاہی تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کریں گے۔ اسی طرح گروہِ ہمنوائی ’’نسیم رضوان‘‘ بھی اپنے روحانی کلام کے ذریعے محفل کو رونق بخشے گا۔
پروگرام کے دیگر حصوں میں حجۃ الاسلام والمسلمین محمود محمدیان، جو حافظِ کل قرآن ہیں، نیز ممتاز قومی قراء رضا شاہ میوہ اور جواد سلیمانی بھی قرآنِ مجید کی آیات کی تلاوت پیش کریں گے۔
منتظمین کے مطابق اس قرآنی محفل کو براہِ راست ایران کے قرآن و معارف ٹی وی چینل اور ریڈیو قرآن سے بھی نشر کیا جائے گا، تاکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک موجود قرآن دوست افراد اس بابرکت پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔/
4361196