آیت‌الله العظمی سیستانی کے بیٹے کا دفتر رهبر انقلاب کے نام پیغام

IQNA

آیت‌الله العظمی سیستانی کے بیٹے کا دفتر رهبر انقلاب کے نام پیغام

7:55 - July 08, 2026
خبر کا کوڈ: 3520420
ایکنا: آیت اللہ سید محمد رضا سیستانی نے رہبرِ معظمِ انقلاب کے دفتر کے نام اپنے ایک پیغام میں شہیدِ رہبرِ انقلاب کے جسدِ مبارک پر نمازِ جنازہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی جسمانی کمزوری اور علالت اس امر میں رکاوٹ ہے کہ وہ خود نمازِ جنازہ ادا کر سکیں۔

ایکنا نیوز- عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے فرزندِ ارشد اور دفترِ مرجعیتِ اعلیٰ کے نگران، سید محمد رضا سیستانی نے رہبرِ معظمِ انقلاب کے دفتر کے نام اپنے پیغام میں لکھا: مناسب یہی تھا کہ میرے والد، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی، شہیدِ رہبرِ انقلاب کے جسدِ مبارک پر نمازِ جنازہ ادا کرتے، لیکن ان کی جسمانی کیفیت اور صحت اس کی اجازت نہیں دیتی۔

اسی تناظر میں بتایا جا رہا ہے کہ اب تک کیے گئے فیصلے کے مطابق آیت اللہ سید محمد تقی حکیم، نجف میں شہیدِ رہبرِ انقلاب کے جسدِ مبارک پر نمازِ جنازہ پڑھائیں گے۔

آیت اللہ سید محمد تقی حکیم، مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے برادر ہیں اور نجف کے ممتاز علماء میں شمار ہوتے ہیں۔ عراق میں مختلف دینی و سماجی حلقوں میں انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔/

 

4362625

نظرات بینندگان
captcha