ایکنا: نجف اشرف میں حرم مطہر امام علیؑ نے پیغمبر اکرم ﷺ کی وفات کی شب 100 سے زائد عزاداری کے جلوسوں اور ماتمی دستوں کی میزبانی کی۔
ایکنا؛ آستان علوی کے اطلاعاتی مرکز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق، حرم امام علیؑ کے خادم حسن زکی نے بتایا کہ معاون شعبوں کے تعاون اور رابطے سے پیغمبر اکرم ﷺ کی وفات کی شب 100 سے زائد عزاداری کے جلوسوں کی آمدورفت کو آسان بنایا گیا۔ ان میں سے آٹھ بڑے ماتمی دستوں نے صحن مبارک کے اندر عزاداری کی، جبکہ دیگر جلوس صحن حیدری کے اطراف کے علاقے میں داخل ہوئے۔
حرم علوی کے ایک اور خادم علی عبد زید کاظم نے کہا کہ آستان مقدس علوی نے امیرالمؤمنین امام علیؑ کے روضۂ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ان خدمات میں روزانہ تین مرتبہ کھانے کی فراہمی شامل ہے، جس میں دو اہم کھانوں کے علاوہ ہلکی غذا اور ضیافت بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ زائرین کے آرام اور قیام کے لیے مناسب مقامات بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ایامِ زیارت کے دوران ان کی سہولت اور آسائش کو یقینی بنایا جا سکے۔
علی عبد زید کاظم نے بتایا کہ یہ خدمات 10 صفر سے شروع ہوئی ہیں اور پیغمبر اکرم ﷺ کی وفات کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مراسمِ احیاء کے اختتام تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ یہ تمام اقدامات اس خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں جو آستان مقدس علوی نے زائرین کے لیے اربعین حسینی اور پیغمبر اکرم حضرت محمد ﷺ کی وفات کی زیارت کے دوران مرتب کیا ہے۔/
.
4369373