سياسی گروپ : رہبر معظم انقلاب نے عوام كے نام اپنے اہم پيغام میں زور ديا : عوام كی جانب سے انتخابات میں بھرپور شركت دينی عوامی حكومت پر اعتماد اور سياسی ميدان میں لوگوں كے بڑھتے ہوئے سياسی شعور كی عكاسی كرتی ہے جنہوں نے اپنے وٹوں كے ذريعے ايك بار پھر دشمنوں اور حاسدوں كے گمراہ كن اور بیہودہ پروپيگينڈوں كو ناكام بنا ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے دفتر رہبر انقلاب كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ايران كے گيارہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی كونسلوں كے چوتھے انتخابات میں عوام كی ولولہ انگيز اور بھر پور شركت پر عوام كا شكریہ ادا كرتے ہوئے ان كے نام اہم پيغام صادر كيا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی كے پيغام كا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
عزيز و غيور ايرانی عوام كے نام !
24 خرداد بمطابق 14 جون ، جمعہ كے دن انتخابات میں ولولہ انگيز سياسی جہاد ايك عظيم اور شاندار امتحان تھا جس میں اسلامی جمہوریہ ايران كا پختہ ، مصمم ، پرعزم اور اميد افزا چہرہ دوستوں اور دشمنوں كے سامنے ايك بار پھر نماياں ہوا ، عوام كے اندر سياسی بصيرت ، سياسی رشد و نمو اور دينی عوامی حكومت پر اصرارايك درخشاں اور تابناك حقيقت ہے جسے آپ نے انتخابات میں بھر پور شركت كركے ايك بار پھر عملی طور پر پایہ ثبوت تك پہنچا ديا اور اس طرح آپ نے دشمنوں اور حاسدوں كےبیہودہ اور گمراہ كن پروپيگنڈے كا سحر باطل كرنے كے سلسلے میں اہم كردار ادا كيا ہے۔
اسلامی نظام كے ساتھ ايران اور ايرانی قوم كے مضبوط و مستحكم تعلق كو آپ كے عظيم رزم و جہاد نے تمام بد نيت افراد كے سامنے نماياں كرديا جنھوں نے سيكڑوں سياسی، اقتصادی اور سكيورٹی سازشوں كے ذريعہ اس مقدس اعتماد اور پاك تعلق كو توڑنے اور اسےكمزور كرنے كی بھر پوركوششیں كیں۔
ايران كی غيور و بہادر قوم نے كل كے انتخابات میں سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں كی نفسياتی جنگ كے مقابلے میں عظيم ظرفيت ،متانت، خردمندی اور عقلمندی كا بہترين اور شاندار ثبوت پيش كيا۔ اور اپنے ملك، اپنے قومی مفادات، اور اپنے اميد افزا مستقبل كو بيمہ كرديا۔
1243131