ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ مغربی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ، مذکورہ شعبے کے سربراہ معراج الاسلام ضیاء نے اس یونیورسٹی کے قیام کے تاریخی پس منظر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس یونیورسٹی نے سال ۲۰۰۹ میں اسلامی ، عربی اور سیرت النبی(ص) جیسے تین مختلف شعبوں میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا : یہ یونیورسٹی بی اے ، ایم اے اور ڈاکٹریٹ لیول کے طلبا کو بہترین تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔
اس کے بعد ایرانی قونصلر جنرل نے یونیورسٹی کے چانسلر کو فارسی اور انگلش ترجمے پر مشتمل "سلسبیل" نامی سافٹ وئیر تحفے کے طور پر پیش کیا ہے ۔
1357801