تہران میں جاری بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہا :آج پیغمبر عظیم الشان(ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں وہ پیغمبر جن جو قرآن جیسی کتاب کے ساتھ مبعوث ہوئے اور تمام انسانوں کو ایک راہ پر یکجا کرنے کی خاطر دین مبین اسلام کی ترویج و تبلیغ کی ۔
انہوں نے مزید کہا : درحالنکہ مسلمانوں کے درمیان مختلف قسم کے اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان بہت سارے مشترکات پائے بھی جاتے ہیں جن میں سے اہم ترین قرآن مجید ہے جس کو تمام اسلامی مذاھب قبول کرتے ہیں ۔
1359963