بین الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۱۹ جنوری کو عراق کے شہر بصرہ میں اہل تسنن برادران کی جانب سے منعقد کیے گئے جشن عید میلاد النبی میں آیت اللہ سید سیستانی کے خصوصی نمائندے "شیخ محمد فلک المالکی" نے شرکت کی ہے ۔

ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے نون نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام بصرہ کے شہر "زبیر" کے مقامی آئمہ جماعت اور خطبا کی انجمن اور بصرہ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ دفتر کے مشترکہ تعاون کے ساتھ منعقد کیا گیا ہے ۔
شیخ محمد فلک المالکی نے پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا : یہ پروگرام شیعہ و سنی کے درمیان حقیقی وحدت کی عکاسی کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : آج ہمیں بصرہ سمیت پورے عراق میں اس قسم کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسلام کے پیروکاروں کے درمیان دینی اور قومی وحدت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔
1360796