ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "The Republic" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ٦ جنوری کو برطانیہ میں ایک فٹبال میچ کےدوران ایک تماشائی نے قرآن کریم کی شان میں گستاخی کی تھی ۔
واضح رہے کہ میچ کے دوران اس شخص نے قرآن کریم کے انگلش ترجمے کو پھاڑ کر زمین پر پھینک دیا تھا ۔
برطانوی پلیس نے اس مجرم کو نسل پرستانہ منافرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا ہے ، اور اس تفتیش مکمل ہونے تک اس کے نام کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے اس پر ہر قسم کے فٹبال میچ میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
1360771