ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " fr.news.yahoo "کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز انتہا پسند مسیحیوں نےمرکزی افریقہ کے سابق مسلمان وزیر صحت "جوزف کالیتہ" کو پانگوئی کی ایک مسجد کے سامنے چاقووں کے وار سے قتل کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیر صحت نماز جمہ کے لیے پانگوئی کی جامع مسجد کی طرف جا رہے تھے لیکن جیسے ہی وہ مسجد کے سامنے ٹیکسی سے اترے شدت پسند مسیحیوں نے ان پر حملہ کردیا جس کے بعد ان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے ہیں ۔
1365757