بین الاقوامی گروپ : مصر کے دارالافتاء نے سیکورٹی فورسز کی تکفیر کے لیے دعوت دینے والے بعض عناصر سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا : اس قسم کے فتوے صادر کرنے والے افراد ہر قسم کی علمی اور عقلی قابلیت سے بے بہرہ ہیں ۔

ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے "الیوم السابع" کی اطلاع رساں ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ۱ فروری کو مصر کے دار الافتاء نے ایک بیان کے ذریعے تکفیری انتہا پسندوں کے فتووں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا : جو بھی اس قسم کے فتوے دیتے ہیں درحقیقت ان لوگوں کے اندر علمی اور عقلی صلاحیتوں کا فقدان پایا جاتا ہے ۔
دارالافتاء نے یہ بیان ان تکفیری عناصر کے بارے میں جاری کیا ہے جو لوگوں کو مصری سیکورٹی فورسز کے خلاف اکسانے اور جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کو حرام قرار دینے کے لیے فتوے صادر کر رہے ہیں ۔
1368973