ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " صدی البلد " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز شیخ الازہر کے نائب اور مسجد انتظامیہ کے صدر " عباس شومان " نے اعلان کیا : ان کلاسوں کا مقصد حفظ قرآن کے خواہشمند طلبا اور شہریوں کو مطلوبہ سہولیات مہیا کرنا ہے ۔
مسجد انتظامیہ نے مصر کے وزیر اوقاف سے بھی مسجد کی لائبریری کو حسب سابق مرتب کرنے اور یہاں سے منتقل کیے گئے آثار قدیمہ بالخصوص "مصحف عثمان " کو واپس لانے کی اپیل کی ہے ۔
اس حوالے سے منعقدہ نشست کے دوران مسجد میں جامعہ الازہر کے علما کی جانب سے "اسلامی تصوف " کی تعلیم و تدریس کا جائزہ بھی لیا گیا ہے ۔
1370366