
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ مرکزی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قونصلیٹ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران داملا شمس الدین نے قشلاق نیکان کے علاقے میں جاری قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ہے ۔
ایرنی قونصلر جنرل "صنعتی" نے علاقے میں قرآنی معارف کی نشر و اشاعت کے لیے داملا شمس الدین کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا : قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو عصر حاضر میں انسان کے بنیادی سوالوں کا جواب دینے پر قادر ہے اور ہم کو قرآن اور انسان کے درمیان روحانی ارتباط برقرار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے ۔
1378188