ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے "وام" کے مطابق عرب امارات میں قرآن کی ترتیل خوانی کا خوبصورت مقابلہ شروع ہو چکا ہے ۔ قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم محمد بو محلہ کے مطابق ان مقابلوں میں ۳۵۹ کے لگ بھگ قراء حصہ لے رہے ہیں ،نوجوانوں کے مقابلی میں ۸۷،جوانوں کے گروپ میں ۴۸ اور سنیئر کیٹگری میں ۷۱ قراء شرکت کر رہے ہیں ۔ اس مقابلے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں ترتیل کے مقابلے میں مساجد کے امام حصہ لے رہے ہیں اور ترتیل کا مقابلہ ان ہی کے درمیان ہورہا ہے ۔ہر شعبے میں تین پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی انعامات اور دیگر تعریفی اسناد دیے جا ئیں گے ۔