ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے " Halal Focus" کے مطابق تیسری بین الاقوامی حلال فوڈ کانفرنس،لاہور ایگری کلچر یونیورسٹی اور حلال ڈیولپمینٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے ۔ ایگری کلچر یونیورسٹی کے ڈپٹی وائس چانسلر " طلعت ناصر پاشا " کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد حلال فوڈ کی عالمی بازار میں ترسیل اور حلال صنعت سے وابستہ افراد کو ٹیکنکل تربیت دینا ہے۔ طلعت پاشا کے مطابق پاکستانی محصولات خاص ذائقےکی وجہ سے معروف ہیں لیکن عالمی منڈی میں مناسب تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے پذیرائی اورفروخت نہیں اور اس کانفرنس کا مقصد انہیں مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے ۔طلعت پاشا کے مطابق اس کانفرنس میں ملایشاء،انڈونشیاء،عرب امارات،سعودی عرب،کویت،عمان اور بحرین وغیرہ سے گوشت کے معروف ایکسپورٹر شرکت کر رہے ہیں جو اپنے تجربے سے مستفید کریں گے۔ اس کانفرنس کے سائیڈمیں ایک ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جہاں حلال صنعت کے دانشور اور محقیقن مقالے پیش کریں گے۔