ایکنا نیوز-سلام ٹائمز: پاکستان میں سولہ مئی کو ہر سال یوم امریکہ مردہ باد منایا جا تا ہے ، اس حوالے سے آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونے والی احتجاجی ریلیوں میں امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ تمام شہروں میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہروں سے خطاب کرنے والے مقررین کا کہنا تھا کہ سولہ مئی، تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک نے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپتے ہوئے اسرائیل کی ناجائز ریاست تسلیم کیا، وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، اگر عرب ممالک کے عوام جاگ جائیں اور امریکی زرخرید غلاموں سے چھٹکارا حاصل کر لیں تو فلسطین کو نہ صرف آزادی نصیب ہو سکتی ہے بلکہ اسرائیلی ناجائز ریاست کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔