ایران اور عراق کے سفر پر اعتراض، قاری عبدالباسط کے بیٹے سمیت دیگر معروف قاریوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا خدشہ

IQNA

ایران اور عراق کے سفر پر اعتراض، قاری عبدالباسط کے بیٹے سمیت دیگر معروف قاریوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا خدشہ

17:24 - June 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1413789
بین الاقوامی گروپ: انجمن قراء مصر کے سربراہ کے مطابق ان قاریوں پر اجازت کے بغیر ایران اور عراق سفر کرنے پر مقدمہ چلایا جائے گا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " البوابہ نیوز " کے مطابق انجمن قراء مصر کے سربراہ نے وزارت اوقاف کے وزیر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا: جن قاریوں نے رسمی اجازت کے بغیر ایران اور عراق کا سفر کیا ہیں ان کے خلاف مصر سیکورٹی قوانین اور اجتماعی وحدت کی خلاف ورزی کی تحت قانونی طور پر مقدمہ  درج کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن قراء کے سربراہ نے کہا: احمد احمد نعینع،شیخ محمد طہ نعمانی ،شیخ عبدالوہاب طنطاوی اور شیخ یاسر عبدلباسط { قاری عبدالباسط مرحوم کا بیٹا} ایسے قراء ہیں جنہوں نے ایران اور عراق کا سفر کیا ہیں
قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے سلفی تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو کلپ پیش کیا گیا تھا جنمیں مصری قاریوں نے شیعہ طرز پر اذان دی ہیں ۔ اس کے بعد مصر کی وزارت اوقاف اور انجمن قراء نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے اعلان کیا کہ ان قاریوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائےگی۔

1413418

ٹیگس: مصر ، ایران ، عراق
نظرات بینندگان
captcha