پہلی باحجاب خاتون کوزوو پارلیمنٹ میں

IQNA

پہلی باحجاب خاتون کوزوو پارلیمنٹ میں

16:27 - June 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1417517
بین الاقوامی گروپ: «لابینوته دمی ـ مورتزی»، اکثریتی ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  «Islam.ru»، کے مطابق مورتزی جمہوری کوزوو میں پہلی با حجاب خاتون کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں شامل ہوگئی ہے ، قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے " ھاشم تاچی " کوزوو کے وزیر اعظم نے بیان دیا تھا کہ اسکولوں میں حجاب کو ممنوع قرار دینے سے گریزکیا جائے اور اسی طرح انصاف پارٹی کے سربراہ نے بھی انتخابتی مہم کے دوران حجاب ختم کرنے کو نا درست قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے کوزوو کے صدر نے کہا تھا کہ اسکولوں میں باحجاب مسلمان لڑکیوں کو تعلیم سے روکا جائے اس بیان کو دنیا بھر میں مسلمان ممالک کی جانب سے اعتراض کا سامنا کرنا پڑا تھا،کوزوو یورپ کے جنوبی حصے میں واقع ہے جو اس سے پہلے صربستان سے وابستہ تھا لیکن فروری ۲۰۰۸ میں علیحدگی کا اعلان کیا ،دنیا کے اکثر ممالک نے اس کو بطور آزاد ملک قبول کرلیا ہے البتہ روس اور چند ایک ممالک نے ابھی تک اس کی آزاد حیثیت کو تسلیم نہیں کیا ہے ، اس ملک میں اکثریت البانوی نژاد قوم سے تعلق رکھنے والے ہیں اور مسلمان اس قوم میں اکثریت کے حامل ہے۔

1417159

ٹیگس: س قوم
نظرات بینندگان
captcha