ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«entv.dz»، کے مطابق وزیر اوقاف محمد عیسی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرات اور تفسیر میں تیرتالیس ممالک سے قرآنی نمائندے شرکت کریں گے
بتایا گیا ہے کہ گیارہویں بین الاقوامی مقابلوں میں الجزایر کے قاریوں کی سلیکشن کا مرحلہ جاری ہے اور ان مقابلوں کے انتظامی امور کے سربراہ مرابطین رابح کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں بیس سے پچیس سال کی عمر کے افراد شرکت کر سکیں گے،انکا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں پندرہ سال سے کم نوجوانوں کے درمیان حفظ کا مقابلہ بھی شامل ہے اور تین کامیاب حافظوں کو ستائیس رمضان المبارک کی رات کو تقریب میں انعامات دیے جائیں گے
گیارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حفظ،تجوید،تفسیر کے مقابلے شامل ہیں جو بیس سے چھبیس رمضان تک
الجزایر کے صدرعبدالعزیز بوتفلیقه، کی زیر نگرانی جاری رہیں گے۔