تیونس میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سےہفتہ ثقافت منایا جائے گا

IQNA

تیونس میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سےہفتہ ثقافت منایا جائے گا

18:01 - June 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1422874
بین الاقوامی گروپ: تیونس کے بین الاقوامی ثقافتی امور کے ڈائریکٹر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر میں ایران کے کلچرل ویک منانے پر اتفاق

ایکنا نیوز-شعبہ افریقہ-تیونس کی وزارت ثقافت کے بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر «فائقه العوانی»، اور تیونس میں ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر صادق رمضانی گل افزانی کے درمیان ملاقات میں ہفتہ ثقافت منانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ تیونس کے کلچرل منسٹر«مراد الصکلی»، رسمی طور پر ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی کو اس کلچرل ویک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ جاری کرے گا۔ ہفتہ ثقافت  چودہ سے انیس اکتوبر کومنایا جائے گا

تیونس کی وزارت ثقافت کے بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر العوانی،نےاسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر آمادگی کا اظھار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ ایران کے وزیر ثقافت کے دورہ ایران کے دوران ترجمہ،تھیٹر اور موسیقی وغیرہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اور معاہدوں پر دستخط کیا جائے گا۔

ملاقات میں ایران کے ثقافتی سفیر رمضانی نے تمام ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظھار کیا اور کہا کہ اس سے پہلے بھی سینما کے شعبے میں تیونس سے ایک معاہدہ طے پا چکا ہے اور اس قسم کے معاہدے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

1422035

ٹیگس: تیونس ، ثقافت ، ایران
نظرات بینندگان
captcha