ایکنا نیوز- به نقل از روزنامه «المصری الیوم»،سے نقل شدہ خبر میں روزنامہ سبق نے لکھا ہے کہ «الصناعیة الجدیده» نامی مقامی مسجد کے واش روم میں قرآن کے اوراق ملے ہیں جنکو باہر نکالتے ہوئے ایک سعودی باشندے نے دیکھا ہے ۔
«مناحی المصاریر»،نامی اس سعودی باشندے نے اس منظر کو باقاعدہ ویڈیو کی شکل میں محفوظ کیا اور اس کو روزنامہ اسبق کو پیش کیا ہے ۔
اس سعودی باشندے کے مطابق مسجد کے موزن نے ان اوراق کو ایک مقامی شخص کی مدد سے باہر نکالا اور صاف کرنے کے بعد محفوظ کرلیا ہے ۔ سعودی با شندے نے اس واقعے پر حیرت کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں نازل ہونے والے قرآن کو واش روم میں پھینکنا عجیب ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی آل سعود کی حکومت میں قرآن کے کئے نسخے «قروی» نامی علاقے کے نالوں سے «ابن سرور» کی مسجد کے قریب سے مل چکے ہیں ۔