ایکنا نیوز-پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔
نواز شریف نے تازہ واقعات اور مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غیرمسلح اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہمیشہ طاقت کا بیہمانہ اور وحشیانہ استعمال کیا۔ اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان فلسطینیوں کی آزاد اور خودمختار ریاست کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز تازہ کارروائی میں 15خواتین اور 7بچوں سمیت مزید 27فلسطینی شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد چار سو سے زائدہے۔ شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7افراد بھی شامل ہیں۔