ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البیان»، کے مطابق تقریب وزیر اعظم اور حاکم دبیی «محمد بن راشد آل مکتوم»، کی زیر نگرانی «ادبی ثقافتی اکیڈمی» ہال میں منعقد ہوگی اور اس تقریب میں اعلی سرکاری حکام ، غیر ملکی مہمان اور علمی اور ثقافتی شخصیات شرکت کریں گی
انتظامی کمیٹی کے سربراہ ابراهیم محمد بوملحه،کا کہنا ہے کہ اس اختتامی تقریب میں شِخ احمد طیب کو سال کی بہترین شخصیت کے طور پر دبئی قرآنی مقابلوں کی جانب سے ایوارڑ دیا جائے گا ۔
اس تقریب میں ججز کمیٹی کو انعامات دینے کے علاوہ دبئی مقابلوں کی تارِیخ پر مبنی دستاویزی فلم کی نمایش بھی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ دبیی مقابلوں کے اختتامی مرحلوں میں رضا نژاد تبریزی ایران کے نمائندے کی حیثیت سے شریک تھے ۔