ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Kashmir reader»،کے مطابق اس سیمینار میں علماء کی بڑی تعداد کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء بھی شریک تھے
ماہ صیام میں نزول قرآن سیمینار کا اہتمام کشمیرمیں قمریہ ہایر ایجوکیشن کی جانب سے کیا گیا تھا
اس سیمینار کا مقصد جوانوں کو قرآنی تعلیمات کی جانب مائل کرانا ہے تاکہ وہ دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرسکے۔
اس سیمینار میں قرآن بطور آئیڈیل اور انسانوں کی ہدایت کے لیے سرچشمہ کے موضوعات پر تقاریر کی گئیں ۔
قرآن میں نرمی اور محبت،درگذر ،بھائی چارے اور دیگر اخلاقی موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
سیمینار میں علماء نے قرآنی تعلیمات پر عمل کو دنیا اور آخرت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے قرآن پڑھنے اور سمجھنے پر زور دیا۔
اس ایک روزہ سیمینار میں شرکاء سیمینار کو ایوارڑز بھی دیا گیا ۔