غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 16 فلسطینی شہید، تعداد 400 سے تجاوز

IQNA

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 16 فلسطینی شہید، تعداد 400 سے تجاوز

20:15 - July 20, 2014
خبر کا کوڈ: 1431418
بین الاقوامی گروپ:اسرائیلی درندگی رکنے کا نام نہیں لے رہی، دو گھنٹے کی جنگ بندی معاہدہ کرکے صہیونی فوجیوں نے ایک گھنٹے میں ہی خلاف ورزی شروع کرتے ہوئے غزہ پر پھر سے گولہ باری شروع کردی

ایکنا نیوز- سماء نیوز-غزہ : اسرائیلی درندگی رکنے کا نام نہیں لے رہی، دو گھنٹے کی جنگ بندی معاہدہ کرکے صہیونی فوجیوں نے ایک گھنٹے میں ہی خلاف ورزی شروع کرتے ہوئے غزہ پر پھر سے گولہ باری شروع کردی، مزید 16 فلسطینی خالق حقیقی سے جا ملے، آج شہید ہونے والے غزہ کے شہریوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا، صہیونی حملوں میں آج 60 فلسطینی شہید ہوگئے، شجاعیہ میں گولہ باری کے دوران 56 افراد جاں بحق ہوئے۔

اسرائیلی جارحیت سے 13 روز کے دوران 410 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ شجاعیہ پر صہیونی فوج نے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ملبے میں سیکڑوں شہریوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، امدادی کام نہ ہونے کے باعث مزید شہادتوں کا بھی خدشہ ہے۔

18641

نظرات بینندگان
captcha