جمعیت نظریاتی کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی شیڈول کا اعلان

IQNA

جمعیت نظریاتی کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی شیڈول کا اعلان

15:11 - August 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1436684
بین الاقوامی گروپ:صھیونی مظالم کے خلاف سات اگست کو کوئٹہ میں یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کا اہتمام

ایکنا نیوز- جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے اسرائیلی مظالم اور عالمی اداروں کی بے حسی اور خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا ۔

جنگ نیوز کے مطابق جمعیت نظریاتی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی نے نام نہاد عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم کے خلاف فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی کے لیے سات اگست کونجم الدین روڈ سے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی جائے گی اور اور آٹھ اگست کو صوبے بھر میں فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے ۔

مولانا لونی نے تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت اور فلسطینی عوام کی حمایت کریں ۔
نظرات بینندگان
captcha