یوم فلسطین منانے کے حوالے سے آج ائمہ کرام فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی کا خطبہ دیں گے

IQNA

یوم فلسطین منانے کے حوالے سے آج ائمہ کرام فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی کا خطبہ دیں گے

9:44 - August 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1439342
بین الاقوامی گروپ: پاکستانی حکومت اور مختلف مذہبی تنظیموں اور پارٹیوں کی دعوت پر سترہ اگست کو یوم فلسطین منایا جائے گا

ایکنا نیوز- دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی اور صھیونی مظالم کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستانی حکومت اور مختلف مذہبی اور سیاسی پارٹیوں کی دعوت پر آج نماز جمعہ کے خطبوں میں ائمہ کرام فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی کے علاوہ صھیونی مظالم کی مذکت کریں گے اور عوام کو فلسطینی عوام سے اظھاری یک جہتی کے لیے سترہ اگست کو ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کی دعوت دیں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ ایک مہینے کے صھیونی حملوں میں دو ہزار فلسطینی شہید اور دس ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔ شہید ہونے والوں میں خواتین کے علاوہ ۴۵۰ کے لگ بھگ فلسطینی معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔

حماس اور دیگر مزاحمتی گروپس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ محاصرہ ختم کئے بغیر جنگ بندی قبول نہیں کریں گے ۔
نظرات بینندگان
captcha