
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (سانا) کے مطابق حزب الله نے آیتالله شیخ نمر باقر النمر کے حوالے سے کسی بھی غیر عادلانہ حکم اور فیصلے کو خطرناک قرار دیا ہے ۔
ایک بیان میں حزب اللہ نے آیتالله شیخ نمر باقر النمر کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے سعودی حکام سے درخواست کی ہے کہ آیتالله شیخ نمر باقر النمر کے حوالے سے فیصلہ اسلامی تعلقات اور علاقائی حوالے سے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے لہذا تمام الزامات اور کیسز کو ختم کیا جائے۔
اس بیان میں حزب اللہ نے اسلامی اتحاد اور ہم آہنگی کو عربی اور اسلام امت کے لیے ضروری قرار دیا ہے ۔