روس کے علاقے «اسٹاوروپول» میں مسلمان اور مسیحی جوانوں کا مشترکہ سیمینار

IQNA

روس کے علاقے «اسٹاوروپول» میں مسلمان اور مسیحی جوانوں کا مشترکہ سیمینار

14:33 - August 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1441764
بین الاقوامی گروپ: مسلمان اور عیسائی جوانوں کے درمیان بین المذاہب نشست کا ساتواں اجلاس منعقد ہورہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Islam.ru» کے مطابق  مذکورہ سیمینار چھبیس اگست  کو روس کے علاقے «اسٹاوروپول» میں ساٹھ سے زائد مسلمان نمائندوں اور عیسائیوں کی شرکت کے ساتھ منقعد ہوگا۔ اس سیمینار میں چودہ سے چھبیس سال کے درمیان کی عمر کے جوان دونوں مکا تیب کی نمائندگی کریں گے۔
اس سیمینار کا مقصد دونوں مذاہب کے جوانوں کو بین المذاہب تعلقات سے روشناس کرانے کے علاوہ اسلام اور مسیحیت کی معنویات اور اقدار کی جانب متوجہ کرانا ہے ۔

سیمینار کے ایگزیکٹیو کے مطابق، اسٹاوروپول کےمفتی محمد حاجی رحیم‌اف اور عیسائیوں کے اسقف بھی اس سیمینار میں شرکت کریں گے ۔

1441358

نظرات بینندگان
captcha