سیکریٹری جماعت اسلامی بھارت: ایران فلسطینی عوام کا حقیقی حامی

IQNA

سیکریٹری جماعت اسلامی بھارت: ایران فلسطینی عوام کا حقیقی حامی

9:03 - September 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1449099
بین الاقوامی گروپ: ایران فلسطین کا حقیقی حامی ہے جو زبانی جمع خرچی کے بجائے عملی انداز میں فلسطین کی حمایت کر رہا ہے

ایکنا نیوز-بھارت میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری محمد احمد نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : فلسطین کے حوالے سے ایران کی حمایت انقلابی اورقابل تعریف ہے جو فلسطینی سالمیت کا حامی ہے
انہوں نے کہا : امام خمینی(ره)  ایک عظیم انقلابی لیڈر تھے جو اس سیاست کے بانی ہیں اور اگر اسلامی ممالک اس سیاست کو فالو کریں تو اسرائیل فلسطین پر مظالم ڈھانے کی جرات نہ کرتا
جماعت اسلامی کے سیکریٹری نے اسلامی ممالک کی خاموشی کے حوالے سے کہا: یہ ممالک، امریکہ اور یورپی ممالک کے دباو کی وجہ سے خاموش ہیں
انہوں نے فلسطین کے حوالے سے علماء کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر شیعہ- سنی علماء متحد ہوکر فلسطین کی حمایت میں آگے آئیں تو اسلامی دنیا صھیونی رژیم کو پسپائی پر مجبور کر سکتی ہے

محمد احمد نے کہا: فلسطینی عوام کو بھی خدا پر توکل  کرنا چاہیے اور حق کے راستے میں استقامت سے کام لینا ہوگا اور اگر خدا نے چاہا تو ظلم کا خاتمہ ہوکر رہے گا مجھے لگتا ہے کہ ایک روشن مستقبل امت اسلامی کا منتظر ہے ۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری نے فلسطینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کرتے ہوئے کہا : امید ہے کہ مہاجر یہودی جلد مقبوضہ علاقوں سے واپس لوٹ جائیں گے اور مقامی یہودی فلسطینیوں کے ساتھ امن سے رہیں گے
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم صھیونی نژاد پرستی  کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں ۔

1448900

نظرات بینندگان
captcha